ڈپٹی کمشنر نارووال سیدحسن رضا نیسائلین کے مسائل سنے ،حل کے لیے ہدایات جاری

پیر 18 اگست 2025 17:17

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضانے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنے دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنارووال نے سائلین سے فردا فردا ملاقات کی اوران کے مسائل تفصیل سے معلوم کیے،اس دوران متعدد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا جبکہ باقی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئیں۔

انہوں نیکہاکہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ براہ راست انتظامیہ سے رجوع کر سکے۔انہوں نے واضح کیاکہ عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سائلین نے ڈپٹی کمشنرنارووال کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی براہ راست توجہ سے مسائل کے حل میں تیزی آرہی ہے،اور شہریوں کا انتظامیہ پراعتماد بڑھ رہا ہے۔