
مرکزی انجمن تاجران مسلم بازار گجرات کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے حلف لیا
پیر 18 اگست 2025 17:21
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے گجرات کے ترقیاتی کاموں کیلئے 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے، اس فنڈ سے شہر کا سیوریج سسٹم،روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے ترقیاتی سکیموں کے نام پر قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا،ترقیاتی کاموں کیلئے مختص فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں گے، ترقیاتی سکیموں کی بروقت،معیاری اور شفاف تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے،گجرات کی تاریخ میں پہلی بارشوں کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنایا گیا،سروس موڑ بریج کے منصوبے میں توسیع کی گئی ہے، سروس موڑ کا منصوبہ اس سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گا۔وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہاکہ گجرات میں سیف سٹی منصوبے کے تحت اڑھائی سو کے قریب کیمرے نصب ہوچکے ہیں،سیف سٹی پراجیکٹ سے کرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی،گجرات کے پارکوں اور تھانوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،کوشش ہے کہ گجرات شہر میں عالمی معیار کا چڑیا گھر بنایا جائے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ انڈسٹریل سٹیٹس میں برسوں سے موجود پراپرٹی مافیا کا خاتمہ کردیا،اب انڈسٹریل سٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پر صرف کارخانے ہی لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے درباروں اور مساجد کی تزئین آرائش پر 3 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کبھی اپنا نہیں ہمیشہ ملک اور عوام کا سوچا،ہم ان کی رواداری اور عوامی خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں،تاجروں نے شہر میں ترقیاتی کام کروانے پر چوہدری شافع حسین کا شکریہ ادا کیا۔مرکزی انجمن تاجران مسلم بازار کے صدر ندیم اکرم بٹ،سینئر نائب صدر محمد یوسف بٹ،جنرل سیکرٹری شیخ عمران وحید اور دیگر عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔تاجر رہنما جاوید بٹ نے تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اور شہر میں متعدد منصوبوں کی تکمیل پر پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مسلم لیگ گجرات سٹی کے صدر علی ابرار جوڑا،تاجر تنظیموں کے رہنمائوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کا نیا نظام پرزم پلس متعارف کرادیا
-
لاہور : صرافہ بازار میں سونا اور چاندی کے نرخ
-
ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور دیگر اہم کرنسیوں کی خرید و فروخت کی قیمتیں جاری
-
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100روپے سستا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا
-
او جی ڈی سی ایل کے گھوٹکی میں 50 کروڑ روپے مالیت کے سماجی منصوبے ہیں،ماڑی گیس کمپنی نے سوشل ویلفئیر کمیٹی میں ایک ارب روپے اور پروڈکشن بونس سکیم میں اڑھائی ارب روپے جمع کروائے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم ..
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
-
ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن
-
شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت کو595روپے کلو پر بریک لگ گئی
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
-
ملک بھر میں سونے کے نرخ میں اضافہ، چاندی مستحکم رہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.