Live Updates

وہاڑی میں ہلکی بارش کے بعد شدید حبس، آسمان پر بادل چھائے رہے

پیر 18 اگست 2025 18:44

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) وہاڑی اور گردونواح میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے بجائے مزید گھٹن زدہ ہو گیا۔ شہر پر بدستور گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ ہوائیں مکمل طور پر بند ہونے کے باعث حبس کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

شہری گرمی، نمی اور بجلی کی بندش کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ بازاروں اور گلی محلوں میں معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے ستائے لوگ بارش کو راحت کا ذریعہ سمجھتے ہیں مگر ہوا نہ چلنے اور حبس بڑھنے سے بارش کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے اور موسم آئندہ چند روز تک غیر یقینی رہے گا۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :