راولپنڈی،ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

پیر 18 اگست 2025 19:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتارکرکے مسروقہ و چھینے گئے 4 موٹر سائیکل،رقم 35 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ،گرفتار گینگ سے مسروقہ و چھینے گئے 4 موٹر سائیکل ،رقم 35 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔