راولپنڈی،5ملزمان گرفتار،2 کلو سے زائد چرس ، شراب ، اسلحہ برآمد

پیر 18 اگست 2025 19:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)راولپنڈی پولیس نی5ملزمان گرفتارکرکی2 کلو سے زائد چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکی1 کلو360 گرام چرس برآمد کی،گوجر خان پولیس نے دوملزمان کوگرفتارکرکی530 گرام چرس اور3لیٹرشراب برآمد کی،نیو ٹائون پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکی530گرام چرس برآمد کی،چونترہ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :