سی ٹی او ملتان کی زیرِ صدارت اجلاس،شہر کی ٹریفک منیجمنٹ کا جائزہ

پیر 18 اگست 2025 21:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) سٹی ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم کی زیرِ صدارت سوموار کوافسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر رشید، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد نزیر، ڈی ایس پی قذافی سرکل محمد قزافی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ملتان شہر کی ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او ملتان نے اس موقع پر کہاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ انجینئرنگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہایت اہم ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موثر انفورسمنٹ جاری رکھی جائے۔کاشف اسلم نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ سکولز اور ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ٹریفک قوانین بارے آگاہی بھی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ سٹاف اور افسران کے اخلاق کو مزید بہتر کیا جائے کیونکہ شہریوں کے ساتھ ہمارا اچھا رویہ ہمارے ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :