پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کیخلاف بڑی کارروائیاں

پیر 18 اگست 2025 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر صوبے میں غیر قانونی شکار کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی نگرانی میں دو کامیاب کارروائیوں کے دوران سات ملزمان گرفتار ہوئے۔

(جاری ہے)

مری میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر محمد ابرار نے چھاپہ مار کر چھ افراد کو کتوں کے ذریعے جنگلی سور کے شکار کی تیاری کے دوران گرفتار کیا اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

اسی طرح بہاولپور میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر طارق عباس کھوسہ نے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پینتیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ پچپن ہزار روپے جرمانے کی مد میں وصول کر کے کیس نمٹا دیے گئے۔