ایف آئی اے كی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی، غیر قانونی سفر كرنے والے 2مسافروں كو گرفتار كرلیا

پیر 18 اگست 2025 22:55

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر غیر قانونی سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا،مسافروں کی شناخت محمد شہزاد اور امتیاز احمد کی نام سے ہوئی ، محمد شہزاد نامی مسافر سائوتھ افریقہ جا رہا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر سائوتھ افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھاجبکہ امتیاز احمد نامی مسافر یونان جا رہا تھا، ملزم اس سے قبل بھی غیر قانونی طریقے سے یورپ جا چکا ہے ،ملزم کا بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کوئی سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہیں تھا، سسٹم کے مطابق ملزم کا صرف بیرون ملک آمد کے حوالے سے ریکارڈ موجود تھا۔

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا ۔