
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
جو صوبے ناکام ہوتے ہیں وہاں تباہی ہوتی ہے، خیبرپختونخواہ میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے ان کی توجہ مال بٹورنے پر ہے۔ سینئر سیاستدان فیصل واوڈا
ثنااللہ ناگرہ
پیر 18 اگست 2025
21:41

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پی ٹی آئی قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی، یہ اپنے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور لوٹتے رہیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جو فیل صوبے ہوتے ہیں وہاں پر یہی تباہی ہوتی ہے، تحریک انصاف والے نعرہ لگاتے تھے، سارے چور ہیں، سارے بے ایمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ نشستوں پر جو نورا کشتی ہوئی ہے، وہ سب کے سامنے ہے، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج ملک کو بچاتی رہے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک میں آپریشن رکے گا نہیں تیز ہوگا، جو اس تسلسل کے بیچ میں آئے گا جتنا بڑا طرم خان ہوگا رگڑ دیا جائے گا۔سیاستدان ذاتی مفاد کی خاطر فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی مجالس ہونی چاہئیں جہاں پر کھل کر بات چیت ہوسکے، قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے، سرکاری فنڈز کا 10 فیصد یہ مسلح گروہ لے جاتے ہیں، تاجر کاروبار نہیں کرسکتے ہر کسی کو بھتہ دینا پڑتا ہے،حکومت کی رٹ کے حوالے سے یہ بڑاسوالیہ نشان ہے۔مزید اہم خبریں
-
متنبہ کرتے ہیں کوئی مس ایڈوینچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے
-
کھلا دودھ بھی 300 روپے کا
-
حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے
-
پاکستانی فوج کا امریکی سرمایہ کاری سے ایک نئی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ؟
-
پنجاب بھر کے عوام کو پانی لانے کی مشقت سے نجات دلانے کیلئے گھرگھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پراظہارتشکر
-
امیر بالاج قتل کیس،سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
-
وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
-
وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
-
نوازشریف کے میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف
-
گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
-
ایکسپورٹ میں کمی، ٹیکسٹائل سیکٹر برآمدی بحران سے دوچار، مزید یونٹس کی بندش کا خطرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.