ضلع میں ناقص صفائی ستھرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی فیصل آباد

پیر 18 اگست 2025 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ضلع میں ناقص صفائی ستھرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، صفائی کے ذمہ دار کنٹریکٹرز اپنا قبلہ فوری درست کریں، بصورت دیگر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کنٹریکٹ بھی منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات ستھرا پنجاب مہم کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے جڑانوالہ کے کنٹریکٹر کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیئے۔ اجلاس کے دوران انہوں نے پندرہ یونین کونسلز کو مکمل زیرو ویسٹ بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ بنایا جائے۔انہوں نے ڈیسلٹنگ کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بڑے اور چھوٹے کچرے کے ڈھیروں کو زیرو ویسٹ کرنے کے بھی احکامات دیئے اور کہا کہ صفائی کی مشینری فیلڈ میں ہر وقت متحرک نظر آنی چاہیے تاکہ صفائی کے اہداف سو فیصد حاصل کئے جا سکیں۔کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے فیصل آباد سٹی اور صدر کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور اتوار کے روز صفائی کا میکنزم نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں میں دوپہر کے بعد دکانوں کے باہر کچرے کے ڈھیر جمع ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے غیر مؤثر ہونے اور اس عمل میں بڑھتی ہوئی غفلت پر بھی اظہارِ تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آن گراؤنڈ ہر گلی، محلہ اور گاؤں میں صفائی کا کام واضح طور پر نظر آنا چاہیے جبکہ شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :