سرکاری حج سکیم 2026 کیلئے گزشتہ 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، ترجمان وزارت مذہبی امور

پیر 18 اگست 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم 2026 کے لئے گزشتہ 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، تقریباً ساڑھے تین ہزار درخواستوں کی وصولی مکمل ہونے تک بینکوں کو کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو "اے پی پی"سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک 3ہزار 500 نشستوں پر درخواستیں مطلوب ہیں، خواہشمند افراد اپنے بینکوں میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں سے 70 فیصد کوٹہ کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار 447 افراد نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2026 کی سعادت حاصل کرنی ہے۔ \395