Live Updates

ملتان، واساحکام کا بارش کے دوران ہنگامی الرٹ جاری

منگل 19 اگست 2025 13:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ملتان میں ہلکی بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق واسا عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فعال ہے۔ایم ڈی واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فری فال رکھنے کی ہدایت کی جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں میں اسٹینڈ بائی جنریٹرز کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں سٹاف اور مشینری موجود ہے۔ ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے کلیکٹنگ ٹینکس اور انڈر پاسز کی جی پی ایس تصاویر بھی طلب کر لی ہیں۔ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے مزید ہدایت کی کہ بارش کے دوران نکاسی آب کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کپیسٹی پر چلایا جائے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات