شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں‘ موسمیاتی ماہرین

منگل 19 اگست 2025 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صرف ایمرجنسی کالز کے لیے فون استعمال کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران کشتی میں سوار افراد اور تیراک فوری کنارے پر آئیں، شدید گرج چمک کے دوران نہانے اور برتن دھونے سے بھی پرہیز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے کرنٹ لوہے کے پائپوں سے گزر سکتا ہے، سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں، کسی پر آسمانی بجلی گرے تو فوری طور ایمبولینس کو فون کریں۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ آسمانی بجلی ایک جگہ دو بار نہیں گرتی، آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی ہر چیز پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :