بھکر پولیس اپنے ہر شہری کے لیے انصاف، تحفظ و عزت کی علمبردار ہے ، ڈی پی او بھکر

منگل 19 اگست 2025 16:23

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے پولیس لائن میس ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ترجمان کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے فرداً فرداً عوامی مسائل سنے، شکایات کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فوری اور شفاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر نے کہاکہ پولیس عوام کی محافظ ہے اور ہر مظلوم کی آواز سنی جائے گی، میرے دفتر اور تھانوں کے دروازے ہر سائل کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، انصاف کا حصول سب کا حق ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےانصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور ڈی پی او بھکر کے عوام دوست رویے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بھکر پولیس اپنے ہر شہری کے لیے انصاف، تحفظ اور عزت کی علمبردار ہے۔\378

متعلقہ عنوان :