Live Updates

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی

منگل 19 اگست 2025 16:23

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال نے حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام انتظامی اداروں ریسکیو 1122، محکمہ شاہرات، محکمہ برقیات سیول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں، انہوں نے کہا کہ ہٹیاں بالا سے مظفرآباد، چکوٹھی، لیپہ ویلی، چکار، پانڈو،چھم، نڑدہجیاں، گھل جبڑا اور دیگر لینک سڑکیں بارش کے دوان انتہائی خطر ناک ہیں,چونکہ لینڈ سلائیڈنگ اور نالوں میں تغیانی کے مذید خطرات موجود ہیں۔

اس دوران مشینری کو الرٹ رکھا جائے، کسی قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائی, بارش کی وجہ سے سڑک ٹریفک کے لیے خطرناک ہے اس دوران ٹرانسپورٹر حضرات احتیاط کریں، جب تک موسم ٹھیک نہیں ہو جاتا اس وقت تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیاحوں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران بارش سیاحتی مقامات پر جانے سے احتیاط برتی جائے، انہوں نے کہا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے بلدیہ کے اہلکار متوقع بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں ریسکیو اہلکار، ٹریفک پولیس، انتظامیہ، بلدیہ، محکمہ شاہرات، اور دیگر تمام اداروں کے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بارش میں احتیاط برتی جائے، دریا اور ندی نالوں کے پاس جانے سے اجتناب کیاجائے، جو لوگ ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر ہیں ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی، شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جاہیں، انہوں نے جہلم ویلی میں انتظامی ادروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی یقینی بنایا جائے،تاکہ بارشوں کا پانی کھڑا نہ رہ سکی-
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات