فلائٹ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی شہادت پر قوم کو فخر ہے،مظفر حسین منہاس

منگل 19 اگست 2025 16:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) مظفر حسین منہاس مرکزی سیکرٹری اطلاعات پنشنرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے پاک فضائیہ کے شاہین فلائٹ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید ’’نشان حیدر ‘‘ کے 54 یوم شہادت کے موقع پر ملک کے لئے شاندار کارنامہ سرانجام دینے اور شہادت کا رتبہ حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا فلائٹ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی شہادت پر قوم کو فخر ہے قوم اس سپوت اور شہید کو سلام پیش کرتی ہے انھوں نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی شاہین جیسی اڑان ، ہمت ، جذبہ اور بہادری کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا انھوں نے کہا پاک فضائیہ کے کم عمر پائلٹ نے ملک اور قوم کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرکے نوجوانوں کے لئے عمدہ مثال قائم کی اور سب سے بڑا عسکری اعزاز حاصل کیا انھوں نے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید وطن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔