پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں تیسرے فیز کا آغاز

منگل 19 اگست 2025 16:26

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں تیسرے فیز کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ كمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ نے اپنے ایك پیغام میں كیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی رجسٹریشن 25 اگست 2025 تک جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت معذور، یتین ، بے سہارا ارو غریب دلہنوں کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ معذور، یتیم ، بے سہارا اور غریب لوگ اس اسکیم کی رجسٹریشن کرائیں ، وزیراعلیٰ کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور درخواست گزار کی عمر کی حد 18 سال سے 40 سال کے اندر ہو۔ درخواست دینے کیلئے دلہن کا شناختی کارڈ، ایک تصویر، دلہن کے والدین کے شناختی کارڈ، دلہا کا شناختی کارڈ، دولہا کی ایک تصویر اور دلہا کے والدین کے شناختی کارڈ ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سیالکوٹ نزد سردار بیگم ہسپتال عالم چوک سیالکوٹ کے دفتر میں جمع کرائیں یا مزید معلومات کیلئے 0529250491 پر رابطہ کریں۔