یوکرینی صدر نے اہلیہ کا میلانیا کے نام خصوصی خط ٹرمپ کے حوالے کردیا

منگل 19 اگست 2025 16:35

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنی اہلیہ کی جانب سے ایک خصوصی خط میلانیا ٹرمپ کے لیے امریکی صدر کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس میں ہونے والی خصوصی ملاقات میں زیلنسکی نے امریکی صدر ٹرمپ کو کہا کہ وہ اور انکی اہلیہ زیلنسکا دونوں میلانیا ٹرمپ کے روسی صدر کو دیے جانے والے خصوصی خط پر بہت متاثر ہوئے، جس پر ہم آپ کی اہلیہ، امریکی خاتون اول کے مشکور ہیں۔

یہ کہتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنی اہلیہ کا خصوصی خط مسکراتے ہوئے امریکی صدر کے حوالے کرتے ہوئے کہا یہ خط آپ کے لیے نہیں آپ کی اہلیہ کے نام ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق ایک خصوصی خط لکھا تھا۔