ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر کا پٹن لوئر بازار کا دورہ، نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانے

منگل 19 اگست 2025 17:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر اول خان نے پٹن لوئر بازار کا دورہ کیا اور گراں فروشی و نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران بازار میں مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ باالخصوص چینی اور آٹے کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گراں فروشی، صفائی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں پر جرمانے کئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔