ماضی میں جعلی ڈگری سے متعلق الزام تراشی سے پی آئی اے کو نقصان، ملک کی ساکھ متاثر ہوئی، طارق فضل چوہدری

منگل 19 اگست 2025 17:11

ماضی میں جعلی ڈگری سے متعلق الزام تراشی سے پی آئی اے کو نقصان، ملک ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں یورپی ممالک کے لئے بحال ہو چکی ہیں ، ماضی میں پائلٹوں کی جعلی ڈگریز سے متعلق الزام تراشی سے نہ صرف پی آئی اے کو نقصان پہنچا بلکہ ملک کی ساکھ متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز کامران مرتضیٰ اور دنیش کمار کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ماضی میں 10 روٹس پر پی آئی اے کی سروس مختلف مدت کیلئے بند رہی ہے، اس کی بڑی وجہ یورپی یونین آف ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی تھی، گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیر ہوا بازی کے پائلٹوں کے جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان سے نہ صرف پی آئی اے کو بہت زیادہ نقصان ہوا بلکہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بھی مجروح ہوئی،200 پائلٹوں کی جعلی ڈگری کا الزام لگایا گیا تھا لیکن صرف 7 یا 8 پائلٹوں کی ڈگریز جعلی نکلیں، اب یہ پابندیاں ختم ہو چکی ہیں ، یورپی ممالک کے لئے پروازیں شروع ہوچکی ہیں۔