سکردو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششیں

فلیش فلڈ کے باعث استک نالہ پر بہہ جانے والی سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

منگل 19 اگست 2025 17:28

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)سکردو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کے بعد فلیش فلڈ کے باعث استک نالہ پر بہہ جانے والی سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس اہم کامیابی سے نہ صرف سکردو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بحال ہوا بلکہ مسافروں کی آمد رفت اور ضروری اشیائ کی ترسیل بھی دوبارہ شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

بظاہر یہ کام کئی روز میں مکمل ہونا تھا، لیکن پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کے اہلکاروں نے اعلی عسکری اور سول قیادت کی نگرانی میں دن رات کام کیا اور صرف 24 گھنٹوں میں راستہ کھول دیا۔ -اب مسافر اور مال بردار گاڑیاں بحفاظت اور آسانی کے ساتھ یہاں سے گزر سکتی ہیں۔عوام نے اس کامیابی کو دل سے سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاک فوج کی یہ محنت اور خدمت عوام کے لیے حوصلہ، سہارا اور امید کی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :