ایبٹ آباد میں تیسرا ادبی میلہ

منگل 19 اگست 2025 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ایبٹ آباد کے نجی تعلیمی ادارےمیں تیسرے ادبی میلے کا اہتمام کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی چیئرمین فاٹا ٹریبونل سید ظہیرالاسلام تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ظہیرالاسلام نے کہا کہ ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی شاعری نے ہمیں جھنجھوڑ کر درست سمت رہنمائی فراہم کی ہے، دل زندگی کی علامت ہے اور ادب اس کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادب کے بغیر زندگی بےرنگ ہے، شاعر ہمارے لئے زندگی کی کرن ہیں، ہمیں اپنی نسلوں کو امید کا ستارا بنانا ہے اور ناامیدی کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے نجی تعلیمی ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ادبی میلےکا انعقاد کیا۔

متعلقہ عنوان :