پنجاب میں پٹرول پمپ لگانے کا طریق کار آسان بنا دیاگیا

ضلع کمیٹی پٹرول پمپ لگانے کا کیس فوری پراسیس کرے گی

منگل 19 اگست 2025 17:41

پنجاب میں پٹرول پمپ لگانے کا طریق کار آسان بنا دیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) محکمہ انڈسٹریز نے پٹرول پمپ لگانے کا طریق کار کو مزید آسان بنا دیا۔محکمہ انڈسٹریزنے عوامی سہولت کے پیش نظر پٹرول پمپ لگانے کے طریق کار کو مزید آسان بنا دیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

کابینہ نے لینڈ یوز رولز میں ترامیم کر دی،پٹرول پمپ بنانے کیلئے 1 الیکٹرانک پوائنٹ لگانا ضروری ہوگا۔ضلع کمیٹی پٹرول پمپ لگانے کا کیس فوری پراسیس کرے گی۔

متعلقہ عنوان :