پولیو کے خلاف مہم میں مشکلات ضرور ہیں، مگر یہ کسی صورت ناممکن نہیں ہیں، شہباز شریف

منگل 19 اگست 2025 18:32

پولیو کے خلاف مہم میں مشکلات ضرور ہیں، مگر یہ کسی صورت ناممکن نہیں ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت، صحت کے شعبے کی ٹیم، پولیو ورکرز اور تمام متعلقہ اداروں کی محنت اور عزم کو سراہا تے ہوے کہا ہے کہ کہ پولیو مہمات میں مشکلات ضرور ہیں، مگر یہ کسی صورت ناممکن نہیں ہیں، ہم اپنے عزم اور محنت سے پاکستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر فرانسیسکو اریزو نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، جہاں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کی انسداد پولیو کے لیے خصوصی نمائندہ عائشہ رضا فاروق اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں روٹری انٹرنیشنل نے پاکستان کی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں پولیو کا خاتمہ جلد ممکن ہو گا۔

(جاری ہے)

روٹری انٹرنیشنل نے گزشتہ برس پاکستان میں انسداد پولیو کے لیے 500 ملین ڈالر خرچ کیے تھے اور رواں برس بھی اس مقصد کے لیے مزید خطیر رقم خرچ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ sوزیرِ اعظم نے روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بھرپور معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی امداد اور بین الاقوامی اداروں کی کاوشوں نے اس مہم کو تقویت دی ہے۔ وزیرِ اعظم نے روٹری انٹرنیشنل کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ انسداد پولیو کی راہ میں ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے پولیو ورکرز کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی محنت اور عزم پولیو کے خاتمے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔