وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاپان میں جدید ہسپتال دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

منگل 19 اگست 2025 17:58

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاپان میں جدید ہسپتال دورہ،انتظامات کاجائزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے دورے کے دوران عالمی شہرت یافتہ ہسپتال ’نیشنل سینٹر فار گلوبل ہیلتھ‘ کا معائنہ کیا اور وہاں رائج جدید صحت اور علاج کے نظام کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں جدید ہائی ٹیک مشینری، آلات اور جاپانی طریقہ علاج کا معائنہ کیا اور پنجاب میں اسی طرز پر میڈیکل ڈسٹرکٹ کے نظام کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس اقدام کے تحت ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج میں جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔مریم نواز شریف نے جاپانی ماہرین طب سے ملاقات بھی کی اور متعدی امراض کے جدید علاج کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنجاب میں جاپان کی طرح ہیلتھ انشورنس کا نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ شہریوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔