پنجاب حکومت چینی کی بہتر سپلائی کیلئے نیا فارمولا متعارف

گھریلو کوٹہ بڑھا کر 50 فیصد، کمرشل صارف کیلئے 70 فیصد کوٹہ تک کرنے کی تجویز زیر غور اس فیصلے سے سٹے بازی اور غیر منصفانہ تقسیم پر قابو پانے میں مدد ملے گی،کین کمشنر نوید شہزاد

منگل 19 اگست 2025 17:58

پنجاب حکومت چینی کی بہتر سپلائی کیلئے نیا فارمولا متعارف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)پنجاب حکومت نے چینی کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے نیا فارمولا متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو کوٹہ بڑھا کر 50 فیصد تک کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جبکہ کمرشل صارفین کو 70 فیصد تک کوٹہ فراہم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئے نظام کے تحت چینی کا آدھا اسٹاک ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے اور باقی بروکرز کے ذریعے سپلائی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے سٹے بازی اور غیر منصفانہ تقسیم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کی سربراہی میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی ممبران اور شوگر ملز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کے بعد حتمی فیصلہ مشاورت کے ساتھ کرنے پر زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :