بھکر پولیس نے دو ماہ قبل قتل کی لرزہ خیز واردات کا معمہ حل کر دیا ،تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان پولیس

منگل 19 اگست 2025 19:15

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) بھکر تھانہ بہل پولیس نے قتل کی لرزہ خیز واردات کا معمہ حل کردیا مقتول جمعہ خان پٹھان کو قتل کرنے والے اور نعش کو دو ماہ تک چھپانے والے 03ملزمان گرفتار.پو لیس ترجمان کے مطابق ایس ڈی پی او صدر سرکل منصور احمد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بہل قیصر اقبال اور تفتیشی آفیسر عتیق الرحمن سب انسپکٹر نے پیشہ وارانہ مہارتوں کا بخوبی استعمال کرتے ہوۓ فوری مقدمے کا اندراج کر کے اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

۔ ایس ایچ او تھانہ بہل کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مسمی جمعہ خان پٹھان سکنہ چکنمبر 77/ML کافی عرصہ سے گھر سے غائب ہے۔ اطلاع کو معقول جانتے ہوئے پولیس نے کاروائی شروع کی اور نہایت باریک بینی سے کیس کا بغور جائزہ لیا تو جمعہ خان پٹھان قتل ہو چکا تھا ۔

(جاری ہے)

ہر پہلو سے کیس کا جائزہ لیا اور انوسٹگیٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ مقتول کواسکی بیوی رضیہ بی بی ،بیٹے فیروز خان اور بیٹی نے جائداد کے تنازعہ پر قتل کیا ہے۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے اقرار جرم کرتے ہوئے نعش کو گڑے سے برامد کروا دیا اور قتل کی واردات میں استعمال شدہ پسٹل اور کلہاڑی بھی برامد کروا دی۔ ملزمان کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس شاندار کاروائی پر اور گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ایس او تھانہ بہل قیصر اقبال ، تفتیشی آفیسر عتیق الرحمن سب انسپکٹر اورتمام پولیس ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام سے نوازنے کا اعلان کیا۔\378