خوڑ بانڈہ براستہ سانام روڈ پر صفائی و بحالی عمل جاری

منگل 19 اگست 2025 20:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)خوڑ بانڈہ براستہ سانام روڈ پر صفائی اور بحالی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ اور متعلقہ محکمے پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سڑک جلد از جلد کلیئر ہو جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں تک ادویات، راشن اور خیمے باآسانی پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

چونکہ پیدل راستہ نہایت دشوار گزار اور طویل ہے اس لیے عوام کی سہولت کے پیش نظر روڈ کی فوری بحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ٹی ایم او پورن خود موجود ہیں اور کام کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور عوام کو بروقت سہولت فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :