Live Updates

د*سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وفاقی حکومت کا بھرپور امدادی عمل

این ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت نے اپنے وسائل سے متاثرہ افراد کو معاوضے فراہم کیے ہیں اور امدادی سامان کی ترسیل جاری خیبرپختونخوا اور وفاق ایک ہیں اور خیبرپختونخوا وفاق کا حصہ ہے، دونوں ملکر متاثرین کی مدد کریں گی،سردار اویس احمد لغاری

منگل 19 اگست 2025 20:50

:سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری نے سوات کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت نے اپنے وسائل سے متاثرہ افراد کو معاوضے فراہم کیے ہیں اور امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔سردار اویس احمد لغاری نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سیلاب نے سوات میں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت خراب ہونے سے امدادی سامان اور کھانے پینے کی اشیاء متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہیں۔

تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ این ایچ اے سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے بہترین طریقے سے کام کر رہی ہے اور اگلے 3 سے 4 روز میں حالات بہتر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا اور وفاق ایک ہیں اور صوبہ خیبرپختونخوا وفاق کا حصہ ہے، اس لیے دونوں حکومتیں مل کر متاثرین کی مدد کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت نے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔اس دوران، مقامی رہنماؤں اور عوام نے وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی اپیل کی

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات