گلگت میں انسداد پولیو مہم، 65 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

منگل 19 اگست 2025 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مہم یکم سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 65 ہزار 659 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے اور ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور انسداد پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :