ارلی وارننگ سسٹمز اور نیٹ ورک کنیکٹیویٹی پر تعاون اجلاس ،اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 19 اگست 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ارلی وارننگ سسٹمز اور نیٹ ورک کنیکٹیویٹی پر تعاون اجلاس میں اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔منگل کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔

(جاری ہے)

وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر تعاون اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، پاور ڈویژن، چیئرمین پی ٹی اے، چیف سیکرٹری جی بی، محکمہ موسمیات، میٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایس سی او کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں ارلی وارننگ سسٹمز اور نیٹ ورک کنیکٹیویٹی سے متعلق چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹر ڈپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ عنوان :