ڈاکٹراحسان بھٹہ کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 42واں بورڈ اجلاس،اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

منگل 19 اگست 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 42واں بورڈ اجلاس سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹراحسان بھٹہ کی زیر صدارت ہوا جس میں اہم منصوبوں کی منظوری دے گئی۔ بورڈ ممبرز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، گزشتہ سالوں کی نسبت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت 78فیصد کارروائیوں، 70 فیصد مقدمات میں اضافہ ہوا، بورڈ ممبرز نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور اسی رفتار سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مالی سال 2025-26کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ جاری کردہ تفصیلات میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا پنجاب میں مذبح خانوں کی چیکنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

ناقص گوشت اور غیر قانونی سلاٹرنگ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت ایکشن لے گی۔ تمام مذبح خانوں کو بین الاقوامی طرز پر بنایا جائے گا، جانوروں کا پر ی مارٹم،پوسٹ مارٹم،بیماری،ویکسینیشن ریکارڈچیکنگ کا مکمل میکانیزم تیار کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ سلاٹر ہاوس اور گوشت کی چیکنگ کے لیے 94ویٹرنری سپیشلسٹ بھرتی کیے جائیں گے، چیکنگ کے نظام کو موثر بنانے کے لیے نئی گاڑیاں سکواڈ میں شامل کی جائیں گی، نئی گاڑیوں سے تحصیل لیول تک فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کو مزید موثر بنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :