نوشہرہ ورکاں، موضع بگا میں گیارہ سالہ لڑکے کو بد نیتی سے زدو کوب کرنے پر اوباش نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 20 اگست 2025 10:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں بگا میں رانا جنید نامی اوباش کا 11 سالہ بچے کو زدوکوب کرنے کی کوشش۔ بتایا جاتا ہے کہ رانا جنید نامی مقامی اوباش نے ویران سکول میں بچے کو قابو کیا تاہم بچے کے شور کرنے پر اہلِ خانہ اور معززین موقع پر پہنچے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اہلِ خانہ کے مطابق ملزم نے بعد ازاں معززین کو بھی گالیاں دیں اور دھمکیاں دیں۔

متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم نے قانونی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر میرے میڈیکل اسٹور پر بھی حملہ کیا اور شیشے توڑ ڈالے، جس کے نتیجے میں مجھے اور گاہک کو چوٹیں آئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :