صادق آباد ،ٹریفک پولیس کے بہادر اور ایماندار اہلکاروں نے خدمت اور دیانت کی شاندار مثال قائم کر دی

بدھ 20 اگست 2025 10:40

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ٹریفک پولیس کے بہادر اور ایماندار اہلکاروں نے خدمت اور دیانت کی شاندار مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر سید عماد رضا شاہ اور کانسٹیبل آصف ظہیر ڈیوٹی کے دوران سڑک پر ایک قیمتی موبائل فون (مالیت تقریباً 50 ہزار روپے) دیکھ کر رُک گئے،دونوں اہلکاروں نے اعلیٰ ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل اس کے اصل مالک کو ڈھونڈ کر واپس کر دیا۔

اصل مالک نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ایسے ایماندار پولیس اہلکار معاشرے کے لیے فخر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ایسے اقدامات نہ صرف ادارے کی نیک نامی بڑھاتے ہیں بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال کرتے ہیں۔ہم سلام پیش کرتے ہیں صادق آباد کی ٹریفک پولیس کو، جو دیانت و خدمت کی روشن مثال ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :