صادق آباد ،ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کو اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچا لیا

بدھ 20 اگست 2025 11:56

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس رحیم یارخان نے کچہ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کو اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچا لیا، خیر پور سندھ کا مدثر دوستی کے نام پر ہنی ٹریپ ہو کر کچہ جا رہا تھا کہ پولیس نے روک لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خیر پور (سندھ) کا رہائشی مدثر حسین کی سوشل میڈیا کے ذریعے کسی سے دوستی ہوئی اور وہ موبائل فون پر رابطہ ہونے اور دوست کی جانب سے پیسے بھجوانے پر اسے ملنے کے لیے براستہ رحیم یارخان کچہ (سندھ) جا رہا تھا کہ ایس ایچ او سی ڈویژن سجاد حسین اور ٹیم نے مشکوک حالت میں دیکھتے ہوئے اسے روک کر تفتیش کی تو اس نے ساری کہانی سنائی جس پر نوجوان پر بات کھلی کہ اسے اغواء برائے تاوان کا شکار کرنے کے لیے کچہ کے ڈاکوؤں نے دوستی کا جال بچھایا ہوا ہے، پولیس نے اس کے والد الطاف حسین کو بلوا کر اسے حسب ضابطہ کارروائی کے بعد حوالے کر دیا گیا جس پر شہری نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

\378