سرگودہا بورڈ کا نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 46.37 فیصد رہا

بدھ 20 اگست 2025 11:57

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ، امتحان میں ایک لاکھ 12 ہزار 492 امیدواروں نے حصہ لیا ۔ 52 ہزار 166 امیدوار کامیاب قرار پائے ، کامیابی کا تناسب 46.37 فیصد رہا۔ ضلع سرگودھا سے 63 ہزار 540 امیدوار شریک ہوئے 31ہزار370 پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 49.37 فیصد رہا، ضلع خوشاب سے 20ہزار147 امیدوار شریک ہوئے 9033 پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 44.84 فیصد رہا۔

ضلع میانوالی سے 23ہزار750 امیدواروں نے شرکت کی، 10 ہزار 96 پاس ہوئے ،کامیابی کا تناسب 42.51 فیصد رہا ۔ ضلع بھکر سے 24 ہزار 646 اُمیدواروں نے شرکت کی، 9 ہزار971 پاس ہوئے ،کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا ۔سائنس گروپ میں 77 ہزار 782 امیدوار شریک ہوئے، 37 ہزار 848 کامیاب ہوئے ،کامیابی کاتناسب 48.66 فیصد رہا ، ہیومنٹی گروپ میں 15 ہزار 576 امیدواروں نے شرکت کی، 6 ہزار 948 کامیاب ہوئے،تناسب 44.61 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

امتحان میں 82 ڈف اینڈ ڈمپ امیدوار شریک ہوئے جو تمام کے تمام کامیاب رہے۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا جہانزیب اعوان نے تقریب میں نتیجہ آن لائن کیا ، تقریب میں سیکرٹری بورڈ ابو الحسن علی اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ کمشنر سرگودھا نے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :