دیر لوئر ،ڈپٹی کمشنر کی سابق ساتھی کی نماز جنازہ میں شرکت

بدھ 20 اگست 2025 15:46

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نے انتقال کر جانے والے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ایجوکیشن) اور ڈائریکٹر ریونیو اتھارٹی خیبرپختونخوا طارق جمال کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ تالاش میں ادا کی گئی، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صفی سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نےچیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی حکومت نے سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں شریک ہوتے ہوئے طارق جمال کو ایک فرض شناس اور ایماندار افسر کے طور پر سراہا، جنہوں نے مختلف اعلیٰ انتظامی عہدوں پر نہایت دیانتداری سے کام کیا۔ مرحوم کی خدمات اور احساسِ فرض کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، اور اس کی میراث دوسروں کو متاثر کرتی رہے گی۔\378

متعلقہ عنوان :