بھارت ،نئی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر قاتلانہ حملہ،ہسپتال منتقل

بدھ 20 اگست 2025 17:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) نئی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر آج صبح اِن کی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ایک شخص نے قاتلانہ حملہ کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آور کی شناخت راجیش سکاریا کے نام سے ہوئی ہے جو راجکوٹ گجرات کا رہائشی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کچھ کاغذات کے ساتھ وزیراعلیٰ کے قریب آیا اور بات کرنے کے دوران اچانک حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلی کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کمشنر ایس بی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک بڑی سکیورٹی ناکامی ہے اور اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہوگی۔