گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ملوٹ باغ آزاد کشمیر کا اعزاز

ادارہ کے قابل فخر طالب علم حسان آصف نے امور دینیہ کے زیر اہتمام ہونے والے حسن قرت کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 20 اگست 2025 17:28

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ملوٹ باغ آزاد کشمیر کا اعزاز ادارہ کے قابل فخر طالب علم حسان آصف نے امور دینیہ کے زیر اہتمام ہونے والے حسن قرت کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ادارہ میں پہنچنے پر طالب علم کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس سے قبل مدرسہ اہل بیت حاجی بازار ملوٹ میں جملہ پوزیشن ہولڈرز کا عوام علاقہ نے خیرمقدم کیا۔

مدرسہ اہل بیت مرکز ملوٹ نے کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا اور چار پوزیشنز پر اپنی فتح کے جھنڈے گاڑھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جناب پرنسپل سردار محمد اعجاز خان نے مہتمم مدرسہ حضرت مولانا عبدالماجد خان کو خراج تحسین پیش کیا۔اور اس بات کا اعلان کیا کہ وہ بہت جلد کالج میں مدرسہ کے اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرزطلبا کے اعزاز میں پروگرام رکھیں گے۔

ادارہ کے طالب علم حسان آصف کے والد سردار محمد آصف خان،ان کے چچا قاری محمد سبیل خان،چیئرمین یونین کونسلر ملوٹ سردار محمد ناصر خان،سردار نور محمد خان،سردار خورشید دھنیال اور دیگر معززین موجود تھے۔اب ریاستی سطح کا مقابلہ 26 اگست 2025 کو میرپور میں ہوگا۔امید قوی ہے کہ انشااللہ یہ مقابلہ بھی حسان آصف اور مدرسہ کے دوسرے طلبا ضرور جیتیں گے۔

متعلقہ عنوان :