باغ،چوکی پولیس گجر کوہالہ باغ کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 20 اگست 2025 17:28

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)چوکی پولیس گجر کوہالہ باغ کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار ،ایس ایس پی باغ چوہدری محمد امین کی ہدایت پر باغ پولیس کا انٹری پوائنٹس اور تمام چیک پوسٹس پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ،دورانِ چیکنگ انچارج انٹری پوائنٹ گجر کوہالہ محمد خلیق ASI نے ہمراہ نفری راولپنڈی سے رینٹ کی گاڑی لے کر آگے بیچنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم حسنین شاہ کو گرفتار کر لیا جس کو تحت ضابطہ متعلقہ تھانے کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عوام الناس کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ گاڑی اور موٹرسائیکل کے لین دین میں تمام تر کاغذات کی اچھی طرح چھان بین کر لیں اور گواہان کی موجودگی میں تحریر کر لیں تاکہ بعد میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ترجمان پولیس کوہالہ پولیس چوکی انچارج خلیق عباسی نے این این ائی سے گفتگو کرتے کہا ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ایسے عناصر کا نٹ ورک توڑ نہ لیں -

متعلقہ عنوان :