سربراہ نیشنل پارٹی کا حاصل مہر کے انتقال پرافسوس کا اظہار

بدھ 20 اگست 2025 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارٹی کے رہنما حاصل مہر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کو تعزیتی بیان میں کہا کہ حاصل مہر مخلص اور نظریاتی کارکن تھے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے اصولوں اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ ان کی وفات پارٹی کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔