سرگودھایونیورسٹی اور روٹری کلب کے درمیان مفاہتی یادداشت پر دستخط

بدھ 20 اگست 2025 17:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) سرگودھا یونیورسٹی اور روٹری کلب کے درمیان مفاہتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔روٹری کلب سرگودھا کے صدر مختار مرزا اورجامعہ سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ایم او یو سائن کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اور انٹرنیشنل روٹری کلب سرگودھا کے درمیان اس معاہدہ سے انسانیت کی خدمت کے زیادہ آسان اور موثر طریقے سے اقدامات کیے جا سکیں گے، اس اشتراک کے تحت نادار طلبہ کی بھرپور معاونت ہو سکے گی اور جو طلبہ کاروبار کرنا چاہیں گے ان کی مالی معاونت اورآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

صدر روٹری کلب سرگودھا مختار مرزا نے کہا کہ اس یادداشت پر دستخط کے بعد ہم یونیورسٹی کے ساتھ مل کر طلبہ کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک خصوصی پیکیج متعارف کرائیں گے، آج روٹری کلب سرگودھااور یونیورسٹی کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے ،روٹری کلب اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کو 5 ہزار پودے دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے بعد دونوں فریقین نے پودا لگا کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر روٹری کلب کی جانب سے عابد معروف خان، خواجہ فیصل، قمرعثمانی، خواجہ عمر، روبینہ مختار، حشام اللہ خان اور شازیہ ممتازبنگش نے شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر احمد، آسیہ انور، فرید احمد اور دیگرذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :