علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے جاری، داخلوں کی آخری تاریخ 25 اگست مقرر

بدھ 20 اگست 2025 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے جاری ہیں جہاں ملک بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے گھر بیٹھے جدید اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ میٹرک، ایف اے اور بی ایڈ پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 25 اگست 2025ء ہے جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس، بی بی اے اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز میں داخلے یکم ستمبر 2025ء تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے آن لائن داخلہ فارم اور پراسپکٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن 468-112-111-051 اور قریبی علاقائی کیمپسز بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پہلے سے داخل(جاری طلبہ)اپنی انرولمنٹ 25 اگست تک کرا سکتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا مقصد سہل، کم خرچ اور عصری تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی ہے اور امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :