اٹک ، سوشل اکنامک پروگرام کا آغاز، گھر گھر سروے کے ذریعے مستحقین کی نشاندہی ہوگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 اگست 2025 17:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع اٹک میں سوشل اکنامک پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد عوام کو دی جانے والی ریلیف سروسز کا سروے کرنا اور رمضان پیکج، مفت تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں کے لیے مستحق افراد کا انتخاب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھر گھر سروے کے ذریعے ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے گی جو ان سہولتوں کے حقیقی حق دار ہیں تاکہ آئندہ تمام ریلیف پروگرام صرف مستحقین تک ہی پہنچ سکیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے کے لیے بھیجے گئے نمائندوں سے مکمل تعاون کریں اور اپنی فیملی سے متعلق درست معلومات فراہم کریں تاکہ مستحقین کو ان کا حق دلایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :