اے اے سی (جنرل) علی راز خان کا بی ایچ یو شلکھن آباد کا دورہ

بدھ 20 اگست 2025 18:07

کولئی پالس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان نورالامین کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) علی راز خان نے بی ایچ یو شلکھن آباد کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے بی ایچ یو میں دستیاب سہولیات، عملہ کی حاضری، ادویات کے ریکارڈ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بروقت اور معیاری انداز میں فراہم کی جائیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان نورالامین کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے روزانہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری مختلف شکایات اور تجاویز پیش کر رہے ہیں جن کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں کیا گیا ہے، شہری کسی بھی قسم کی شکایات یا تجاویز کیلئے بلا جھجک دفتر آ سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر شہریوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :