ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے ،مزاحمت تاجر کا بیٹا زخمی

بدھ 20 اگست 2025 18:22

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) عارف والا میں نامعلوم ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے ،مزاحمت تاجر کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

محلہ محمدپورہ کی اضافی آبادی میں تاجر عبدالغفور چوہان کے گھر میں نامعلوم ڈاکوؤں نے زبردستی گھس کر تین تولے طلائی زیورات اور نقدی تیس ہزار روپے کل مالیت تقریبا1060000ََ روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تاجر کے بیٹے دانیال غفور کو پسٹل مار کر زخمی کردیا، ڈاکوجائے وقوعہ سے فرارہوگئے ،تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378

متعلقہ عنوان :