نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن مجتبیٰ کا یوم شہادت ہفتہ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

بدھ 20 اگست 2025 18:43

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن مجتبیٰ کا یوم شہادت22صفر بمطابق23اگست ہفتہ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جن سے خطاب کے دوران علماء و ذاکرین حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ بڑے بڑے شہروں میں علم و ذوالجناح اور شبیہہ تابوت کے ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے۔

حضرت امام حسن مجتبیٰ حضور نبی کریم ؐ کے نواسے ،حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور خاتون جنت حضرت فاطمہ الزھرہ کے بڑے فرزند تھے۔ رسولﷺ نے آپ کا نام حسن رکھا۔ حضرت امام حسن مجتبیٰ 28صفر المظفر50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :