راولپنڈی، خاتون کو تشدد سے قتل کر کے عجلت میں لاش دفنانے کا واقعہ

بدھ 20 اگست 2025 18:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) تھانہ دھمیال پولیس نے گرجا روڈ پر خاتون کو تشدد سے قتل کر کے عجلت میں لاش دفنانے کے واقعہ میں مقتولہ کے شوہر اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے کوٹ ادو کی رہائشی 36 سالہ متوفیہ ثمینہ راولپنڈی میں بیاہی گئی تھی گھریلو تشدد سے حالت تشویشناک ہونے پر متوفیہ کو 10 اگست کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں اور پولیس کو بتایا گیا کہ متوفیہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئی ہے بعد ازاں 13 اگست کو متوفیہ کے انتقال پر سسرال والوں نے مقتولہ کے والدین کو انتقال کی خبر دی سر اور جسم پر گہرے زخموں کے نشانات چھپانے کے لئے لاش کو تابوت میں بند کردیا والدین لاش لیکر کوٹ ادو گئے تھے غسل کے دوران مقتولہ کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے واضح نشانات ہونے پر متوفیہ کے والدین نے کوٹ ادو تھانے میں اطلاع کی جہاں پر کوٹ ادو پولیس نے لاش کے پوسٹ مارٹم کے لئے راولپنڈی بھجوادیا تھا اب تک کی تحقیقات میں پولیس نے قتل کے شواہد سامنے آنے پر مقتولہ کے شوہر اور بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد واقعہ کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :