وزیر صحت عامہ آزاد کشمیرکی زیرصدارت ورٹیکل پروگرامز کے سربراہان وپرنسپل میڈیکل کالجزسمیت دیگر افسران کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

بدھ 20 اگست 2025 22:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) وزیر صحت عامہ آزاد کشمیرنثار انصر ابدالی کی زیر صدارت ورٹیکل پروگرامز کے سربراہان و پرنسپل میڈیکل کالجز سمیت دیگر انتظامی افسران کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد فاروق اعوان،ڈائریکٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر فرحت شاہین، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر عبدالستار خان،پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزادکشمیر ڈاکٹر سردار منظور حسین،پرنسپل میڈیکل کالج مظفرآباد ڈاکٹر عدنان معراج،پرنسپل میڈیکل کالج راولاکوٹ پونچھ ڈاکٹر راجہ ممتاز احمد،ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن بدر ملک، چیف پلاننگ ہیلتھ اختر ڈار،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن نیوٹریشن پروگرام ہیلتھ آزاد کوآرڈینیٹر اورنگزیب مغل،فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جنید، پرنسپل کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی میرپور ڈاکٹر رؤف نشتر،ڈپٹی ڈائریکٹر سٹورز ڈاکٹر انور بٹ،ڈائریکٹر ایم پی آر سی ڈاکٹر احمد جنید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ شفق ملک؛پرنسپل الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ گڑھی دوپٹہ،پرنسپل الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ باغ راجہ جاوید اکبر،نظامت سی ڈی سی نمائندگان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ نیشنل پروگرام برائے پرائمری ہیلتھ کیئر حسن جلال چوہدری،آئی ڈی ایس آر نمائندگان لیڈی ڈاکٹر مراتالاعزاز،انٹامولوجسٹ غلام فرید،ایم پی آر سی انچارج ایڈمن ممتاز عباسی اور دیگر شامل ہیں۔