ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ کا کے-الیکٹرک سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ

بدھ 20 اگست 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کے-الیکٹرک سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا۔بدھ کو نیپرا اعلامیہ کے مطابق ممبر نیپرا کو سی ای او کے-الیکٹرک اور کمپنی انتظامیہ نے موجودہ شدید بارشوں کے دوران بجلی سپلائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کے-الیکٹرک ٹیموں، شہریوں و املاک کی الیکٹریکل سیفٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

نیپرا کے افسران کو بھی کے-الیکٹرک سینٹرل روم میں عوام کی سہولت کیلئے موجود رہنے کی ہدایت کی۔کے-الیکٹرک حکام نے ممبر نیپرا کو آج رات09:30 تک باقی ماندہ فیڈرز پر بجلی بحالی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔رفیق احمد شیخ نے موجودہ ایمرجنسی کی صورتحال میں کے-الیکٹرک کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :